اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ٹیم میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد شامل ہیں ۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے کنٹینر میں جاکر ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سندھ اور پنجاب کے گورنرز بھی موجود ہیں۔ دریں اثنا اس سے قبل گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اورگورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنوں سے کہا کہ گورنرسندھ اورگورنر پنجاب میرے بھائی ہیں، یہ مذاکرات کے لیے نہیں آپ سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں۔
.......
/169